داعش نے ایک اور امریکی صحافی کے قتل کی ویڈیو جاری کردی

امریکی صحافی سولٹوف 2013 میں شام میں صحافتی ذمہ داریاں ادا کرنے کے دوران اچانک غائب ہوگئے تھے


ویب ڈیسک September 02, 2014
داعش کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو پر تشویش ہے تاہم اس معاملے میں ابھی مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں،وائٹ ہاؤس۔ فوٹو فائل

SARGODHA:

امریکی صحافی جیمز فولے کو قتل کرنے کے بعد دولت اسلامی عراق و شام نے یرغمال بنائے گئے ایک اور امریکی صحافی کے قتل کی ویڈیو جاری کردی ہے۔


داعش نے جو نئی ویڈیو جاری کی ہے اس میں امریکی صحافی سولٹوف کو قتل کرتے دکھایا گیا ہے، امریکی صحافی سولٹوف 2013 میں شام میں صحافتی ذمہ داریاں ادا کرنے کے دوران اچانک غائب ہوگئے تھے۔ جیمز فولے کے قتل کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد سولٹوف کی والدہ نے داعش کے رہنما ابو بکر بغدادی سے اپیل کی تھی کہ اس کے بیٹے کی زندگی بچائی جائے۔


وائٹ ہاؤس نے ویڈیو پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے معلومات حاصل کی جارہی ہیں اورابھی اس وقت کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا جب کہ ہمیں اس معاملے میں احتیاط سے کام لینا ہوگا۔


واضح رہے کہ داعش نے چند روز قبل امریکی صحافی جیمز فولے کو قتل کرکے اس کی ویڈیو جاری کی تھی جس میں امریکا کو خبردار کیا گیا تھا کہ اگر ان کے ٹھکانوں پر حملے جاری رکھے گئے تو پھر امریکیوں کوبھی خون میں نہلا دیا جائے گا اور ان پر ہر جگہ حملے کئے جائیں گے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔