عمران خان کو سمجھنا چاہئے کہ وزیراعظم بننے کیلئے کوئی شارٹ کٹ موجود نہیں خواجہ آصف

عمران خودکو ہی الیکشن میں شفافیت کا اہل سمجھتے ہیں وہ عدلیہ کی آزادی اورآزاد الیکشن کمیشن پریقین نہیں رکھتے،وزیردفاع


ویب ڈیسک September 02, 2014
عمران خان نے خیبرپختونخوا کے لوگوں کو یرغمال بنا کر اسلام آباد میں میلہ لگایا ہوا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف۔ فوٹو: فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قوم جانتی ہے عمران خان وزیراعظم نہ بننے پر مایوس ہیں جبکہ عمران کو خود سمجھنا چاہئے کہ وزیراعظم بننے کے لیے کوئی شارٹ کٹ بھی نہیں ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا عمران خان خود کو ہی الیکشن میں شفافیت کا اہل سمجھتے ہیں وہ عدلیہ کی آزادی اور آزاد الیکشن کمیشن پر یقین نہیں رکھتے، انہوں نے 1000 میں سے 59 حلقوں میں پٹیشنز دائر کیں جبکہ الیکشن ٹریبونلز میں بھی اپنے کیسز کو ثابت نہیں کرسکے جس کے بعد اب عمران خان پورے ملک میں دھاندلی کا الزام لگارہے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران اپنی ناکامی کو بطور دھرنا ہتھیار بنا رہے ہیں، انہوں نے خیبرپختونخوا کے لوگوں کو یرغمال بنا کر اسلام آباد میں میلہ لگایا جبکہ قوم جانتی ہے کہ وہ وزیراعظم نہ بننے پر مایوس ہیں اور عمران خان کو خود سمجھنا چاہئے کہ وزیراعظم بننے کے لیے کوئی شارٹ کٹ بھی نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |