شہباز شریف اور پنجاب حکومت کی کارکردگی دیگر صوبوں سے بہتر سروے
وفاقی حکومت کی کارکردگی گزشتہ سال سے بہتر رہی، 73فیصد افراد کا فوج پر اظہار اعتماد، پلڈاٹ
پارلیمانی اداروں کی کارکردگی پر نظر رکھنے والے غیر سرکاری ادارے '' پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی( پلڈاٹ) ''نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی۔
پلڈاٹ کے عوامی سروے میں کارکردگی کے لحاظ سے حکومت پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو سرفہرست قرار دیا گیا ہے، چاروں صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلیے سروے میں ملک بھر سے منتخب افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا، سروے میں 3065 شہریوں نے چاروں صوبوں کے دیہی اور شہری علاقوں سے حصہ لیا، وزیراعظم نوازشریف کو 46 فیصد افراد نے بہتر قرار دیا اور52فیصد افراد نے وفاقی حکومت کی کارکردگی کو گزشتہ سال سے بہتر قرار دیا، چاروں صوبائی وزرائے اعلی کی کارکردگی کے عوامی سروے میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو 65فیصد افراد نے بہترین قرار دیا۔
عوامی سروے میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ دوسرے اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ تیسرے جب کہ سندھ کے وزیراعلیٰ کارکردگی کے لحاظ سے آخری نمبر پر ہیں، حکومتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلیے امن و امان ،غربت کے خاتمے، تعلیم،صحت ،شفافیت، توانائی کی پیداوار، اینٹی کرپشن، سرمایہ کاری کیلیے سازگار ماحول ،محصولات کی وصولی، یوٹیلٹی بلز کی وصولی، ترقیاتی پروگرام، سرکاری ملازمین کا غیرجانبدارانہ اور معیاری برتاؤ، میرٹ پر بھرتی اور ترقیاں، گڈگورننس کیلیے ٹیکنالوجی کا استعمال، سرکا ری خریداری میں شفافیت،زرعی مداخل کی فراہمی، ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ، قدرتی آفات سے بچاؤ کے انتظامات، بچوں کے حفاظتی ٹیکے، بنیادی سطح پر اختیارات کی منتقلی، وفاقی و صوبائی وسائل کی تقسیم، انصاف تک رسائی ،صوبوں کو اختیارات کی منتقلی ،قومی سلامتی ریگولیٹریز باڈیزکی کارکردگی، ریگولیٹری باڈیز میں میرٹ پر بھرتی، افراط زر پرکنٹرول، آبی ذخائر کی ترقی اور انتظام جیسے اعشاریے شامل کیے گئے۔
وزرائے اعلیٰ کی کارکردگی میں سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف65فیصد عوامی اعتماد کے ساتھ پہلے،خیبرپختونخواکے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک 37فیصد کے ساتھ دوسرے، عبدالمالک بلوچ33فیصد کے ساتھ تیسرے اور سندھ کے قائم علی شاہ30فیصد عوامی اعتماد کے ساتھ آخری نمبر پر رہے،اداروں میں سے پاک فوج پر 73فیصد پاکستانیوں کا اعتماد، نیب پر42فیصد، بیوروکریسی پر صرف 29 فیصد اور پولیس پر صرف 30فیصد پاکستانیوں نے اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے۔