سیاسی جرگہ بھی عمران خان کو قائل نہ کرسکا

پہلے نوازشریف اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں پھر باقی مطالبات پر بات چیت کریں گے، عمران خان

سیاسی جرگہ آج پھر تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی مذاکراتی کمیٹیوں سے ملاقات کرے گا۔ فوٹو: فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان وزیراعظم میاں نوازشریف کے استعفے کے مطالبہ پر بدستور قائم ہیں، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی قیادت میں سیاسی رہنماؤں کا جرگہ عمران خان کو قائل کرنے میں ناکام رہا۔


عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت تک یہاں ہیں جب تک وزیراعظم نواز شریف استعفیٰ نہیں دیتے۔ تحریک انصاف کے ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ عمران خان نے سیاسی جرگے سے کہا کہ وہ اس وقت تک یہاںسے نہیں اٹھیں گے جب تک نواز شریف اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے نوازشریف اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں پھر اس سے باقی مطالبات پر بات چیت کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں سیاسی جرگہ آج پھر تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی مذاکراتی کمیٹیوں سے ملاقات کرے گا۔
Load Next Story