کراچی کی بدامنی کے ذمے داران کو بے نقاب کیا جائے شاہی سید

فرقہ و اریت و لسانیت کے نام پر قتل ہورہے ہیں،عوام بلدیاتی آرڈیننس قبول کرنے کو تیار نہیں.


Staff Reporter September 26, 2012
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ مصلحتوں پر مبنی فیصلے کبھی دیرپا نہیں ہوسکتے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ مصلحتوں پر مبنی فیصلے کبھی دیرپا نہیں ہوسکتے۔

نتائج سے بالاتر ہوکر ٹھوس اور اصول پسندانہ فیصلوںکی ضرورت ہے جب تک کراچی کی بدامنی کے اصل ذمے داران کو بے نقاب کر کے کڑی سزا نہیں دی جاتی حکومت کی مشکلات کم نہیں ہونگی کراچی میں میں کبھی فرقہ و اریت اور کبھی لسانیت کے نام پر بے گناہ انسانوں کے خون کی ہولی جاری ہے اعلیٰ حکومتی عہدیدار اور ریاستی ادارے مجرمانہ خاموشی ا ختیار کیے ہوئے ہیں۔

مجرموں کو کوئی روکنے والا نہیں ہے ، کراچی کے موجودہ حالات ماضی کے سوات و مالاکنڈ کے حالات سے بھی بدتر ہوچکے ہیں جس کا حل سخت ترین ایکشن ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ بعد میں حکومت کو کراچی میں اپنی رٹ بحال کرنے کی نوبت آجائے۔

باچا خان مرکز سے جاری بیان میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ افسوس کے کئی اتحادیوں کے کھونے کے باوجود حکمراں اب بھی سیکھنے کو تیار نہیں،خوش فہمیاں اور خوش گمانیوں کا وقت گزر چکا اعلیٰ حکومتی ذمے دار تصوراتی دنیا سے نکل کر حقیقت کی دنیا میں آئیں ، سندھ کے عوام نام نہاد پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کو کسی صورت قبول کرنے کو تیار نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں