جھنگ میں کلہاڑیوں کے وار سے میاں بیوی اور2 بیٹیاں قتل بیٹا زخمی

شہباز شریف نے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے


ویب ڈیسک September 03, 2014
لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

تھانہ گڑھ مہاراجہ میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر میاں بیوی اور 2 بیٹیوں کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل جب کہ بیٹے کو شدید زخمی کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جھنگ میں تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقے شریف آباد میں نامعلوم افراد طالب حسین نامی شخص کے گھر میں داخل ہوئے اور کہلاڑیوں کے وار کر کے طالب حسین، اس کی بیوی شمیم مائی اور 2 بیٹیوں 11 سالہ نجف اور 14 سالہ مبرا کو قتل کردیا جب کہ 9 سالہ بیٹے صابر حسین کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے صابر کو شدید زخمی حالت میں نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ صابر حسین نے 2 شادیاں کر رکھی تھیں اور یہ واقعہ اس کا نتیجہ بھی ہو سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں