الطاف حسین پارٹی رہنماؤں سے ناراض آج شام اہم فیصلے کا عندیہ دے دیا

آج شام کے اجلاس میں قیادت کی ذمہ داریوں سے سبکدوشی کی کی درخواست لےکرحاضر ہوں گا، قائد ایم کیو ایم

تحریک کے ذمہ داروں کے غیر ذمہ دارانہ اور مفاد پرستانہ رویہ سے سخت نالاں اور دکھی ہوں۔،قائد ایم کیو ایم فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وہ تحریک کے ذمہ داروں کے غیر ذمہ دارانہ اور مفاد پرستانہ رویہ سے سخت نالاں اور دکھی ہیں۔


لندن سے جاری بیان کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ ایک جانب ملک کی نازک صورت حال سے وہ پہلے ہی دکھی، غم زدہ اور پریشان ہیں تو دوسری جانب تحریک کے ذمہ داروں کے غیر ذمہ دارانہ اور مفاد پرستانہ رویہ سے سخت نالاں اور دکھی ہیں۔ وہ آج شام کے اجلاس میں اپنے ساتھیوں سے درخواست کریں گے کہ وہ انہیں تحریک کی قیادت کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کریں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد نے ایم کیو ایم کے تمام ذمہ داروں اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ آج شام6 بجے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کریں جس میں تمام تفصیلات پیش کریں گے۔
Load Next Story