گر ہو جائے کوئی بیماری لیڈران کو
علاج اسکا فقط ہے انگلستان میں
افاقہ ہوتا نہیں ان کو پاکستان میں
اثاثے انگلستان میں سیاست پاکستان میں
چین میں جاپان میں، ایران میں نہ افغانستان میں
بار بار عوام کو بے وقوف بنایا جاتا ہے پاکستان میں
اثاثے انگلستان میں سیاست پاکستان میں
کمی برداشت کرتے نہیں یہ کوئی اپنی شان میں
عوام کا رکھتے نہیں خیال یہ کسی بھی پلان میں
اثاثے انگلستان میں سیاست پاکستان میں
استفسار کیا ایک مزدور سے بھئی ہو کس دھیان میں
بولا بھوکے کا دھیان ہوتا ہے روٹی میں یا نان میں
اثاثے انگلستان میں سیاست پاکستان میں
5 سال حکومت کرنے کے بعد ہوتا ہے معلوم
گیس اور بجلی موجود ہے ایران میں
اثاثے انگلستان میں سیاست پاکستان میں
اسمبلیوں میں کی جاتی ہے حفاظت مفادات کی
بمطابق ضروت کرتے ہیں ترامیم آئین پاکستان میں
اثاثے انگلستان میں سیاست پاکستان میں
قانون یکسان نہیں امیر اور غریب کے لیے
انصاف ملتا نہیں، غریب کو پاکستان میں
اثاثے انگلستان میں سیاست پاکستان میں
کب تک چلے گا یہ ظلم کا نظام
باقی رہی امید بوڑھے میں نہ جوان میں
اثاثے انگلستان میں سیاست پاکستان میں
دیکھ کے حکمرانوں کی ستم ظریفی
رہتی ہے عوام ہیجان میں
اثاثے انگلستان میں سیاست پاکستان میں
گزرتا ہے گماں کہ کیا حکمران بھی ہوتے ہیں صاحب ایماں
دیکھ کہ تغیر صبح، شام، آج، کل کے بیان میں
اثاثے انگلستان میں سیاست پاکستان میں
نوٹ: روزنامہ ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
اگر آپ بھی ہمارے لیے نظم لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔