ملک میں مارشل لا لگا تو پارلیمنٹ میں میرے سوا سارے لوگ فوج کے پیچھے ہوں گے جمشید دستی

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس فوج اور عدلیہ کو مورد الزام ٹھہرانے کے لئے بلایا گیا ہے، رکن قومی اسمبلی


ویب ڈیسک September 03, 2014
پارلیمنٹ میں آج بھی غریبوں کے مسائل پر کوئی بات نہیں کی جاتی، جمشید دستی فوٹو: فائل

قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پاک فوج اور عدلیہ کے خلاف بلایا گیا ، اگر مارشل لاء لگا تو ان کے علاوہ یہ تمام فوج کے پیچھے کھڑے ہوں گے۔


پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ وہ ایک غریب کسان کے بیٹے ہیں اور اس پر انہیں فخر ہے، انہوں نے اپنی اس حیثیت کو برقرار رکھا ہوا ہے، ان کے پاس نہ تو گاڑی ہے جبکہ نہ ہی گھر ہے، سیاست میں آکر انہوں نے ان جاگیرداروں کو شکست دی جن کی اجازت کے بغیر ان کے علاقے میں پرندہ پر نہیں مارسکتا۔ ملک کی موجودہ صورتحال بڑی افسوسناک ہے لیکن سچ یہ ہے کہ پارلیمنٹ میں آج بھی غریبوں کے مسائل پر کوئی بات نہیں کی جاتی۔ عوام کو اس نظام نے کچھ نہیں دیا۔


جمشید دستی نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس فوج اور عدلیہ کو مورد الزام ٹھہرانے کے لئے بلایا گیا ہے جس طرح کی تقاریر پارلیمنٹ میں آرہی ہیں وہ افسوسناک ہیں حالانکہ اگر مارشل لاء لگا ان کے علاوہ یہ سارے لوگ فوج کے پیچھے کھڑے ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں