ایم کیو ایم کا ملتوی ہونے والا جنرل ورکرزاجلاس آج ہوگا
اجلاس ملتوی کرنے کی وجہ سے کارکنوں کو جن مشکلات اور تکالیف کا سامنا کرنا پڑا اس پر معذرت چاہتا ہوں، الطاف حسین
FAISALABAD:
متحدہ قومی موومنٹ انتہائی ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر کل ملتوی ہونے والا جنرل ورکرز اجلاس آج ہوگا۔
لندن سے جاری بیان کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے تمام زونز،سیکٹرز اوریونٹس کے ذمہ داران و کارکنان سے کہا ہے کہ ایم کیوایم کا جنر ل ورکرز اجلاس جوکہ گزشتہ روز منعقد ہونا تھا، یہ اجلاس کچھ انتہائی ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر ملتوی کر دیا گیا ہے اور اب جنرل ورکرز اجلاس آج شام 6 بجے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوگا۔ جنرل ورکرز اجلاس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ملک کی موجودہ صورتحال کے ساتھ ساتھ تنظیمی صورتحال پر بھی انتہائی اہم گفتگو کریں گے۔
الطاف حسین نے کارکنان سے کہا کہ آج کا اجلاس ملتوی کرنے کی وجہ سے انہیں جن مشکلات اور تکالیف کا سامنا کرنا پڑا اس پر وہ معذرت چاہتے ہیں۔