میری کوم میں کام نے دفاع سکھا دیا ہے پریانکا چوپڑا

باکسنگ کے ہنر سے اب کسی کو بھی مشکل وقت میں باآسانی پیٹ سکتی ہوں


Net News September 04, 2014
فلم کل ریلیزہوگی، بھارت بھر میں ’’میری کوم ‘‘ دیکھنے کے لیے لوگوں کی بے چینی دیدنی ۔ فوٹو : فائل

KARACHI: اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ فلم ''میری کوم '' میں کام نے ان کو خود کا دفاع سکھا دیا ہے اور اب وہ ضرورت پڑنے پر کسی کو بھی باآسانی پیٹ سکتی ہیں۔

پریانکا نے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ ہر عورت کو اپنے دفاع کے لیے کوئی نہ کوئی ہنر سیکھنا چاہیے جیسے کہ وہ باکسنگ سیکھ گئی اور خود کو پہلے سے بہت بہتر محسوس کرتی ہیں فلم ''میری کوم'' کل جمعہ کو ریلیز کی جارہی ہے۔

ساتھ ہی ممبئی سے یہ اطلاعات ہیں کہ ان دنوں بھارت میں پریانکا کی اس فلم ''میری کوم '' کی عوام میں دلچسپی بڑھ گئی ہے اور فلم کی ریلیز کے دن کا لوگ بڑے جوش اور جذبے کے ساتھ انتظار کر رہے ہیں جب کہ مختلف میڈیا چینلز اور سوشل میڈیا پر بھی اس فلم کے چرچے ہیں، فلم کو شیڈول کے مطابق کل 5 ستمبر بروز جمعہ کو ریلیز کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں