تحریک انصاف اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات بات چیت کا عمل آگے بڑھانے پراتفاق

نتیجہ خیز بات سامنے نہیں آئی تاہم آج دوبارہ ہونے والی ملاقات کے بعد بامعنی چیز سامنے آسکتی ہے، اسد عمر

نتیجہ خیز بات سامنے نہیں آئی تاہم آج دوبارہ ہونے والی ملاقات کے بعد بامعنی چیز سامنے آسکتی ہے، اسد عمر فوٹو؛ فائل

پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان بات چیت کا آغاز ایک مرتبہ پھر شروع ہوگیا جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے آج بامعنی چیز سامنے آسکتی ہے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر حکومتی اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں حکومت کی جانب سے اسحاق ڈار، زاہد حامد اور میاں جاوید شفیق نے نمائندگی کی جبکہ تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اور پرویز خٹک نے تحریک انصاف کی نمائندگی کی۔ اس موقع پر مختصر ملاقات کے دوران تحریک انصاف کے گیارہ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کا جائزہ لیا گیا۔


تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے حکومتی مذاکراتی ٹیم سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے بات چیت کے دوران کوئی نتیجہ خیز بات سامنے نہیں آئی تاہم آج دوبارہ ہونے والے مذاکراتی عمل کے بعد بامعنی چیز سامنے آسکتی ہے۔
Load Next Story