افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 35 طالبان ہلاک

آپریشن ننگرہار، بلخ، قندھار، میدان وردک، پکتیکا، ہلمند اور کپیسا میں کیے گئے، ہلاک ہونیوالوں میں متعدد لیڈر بھی شامل


News Agencies September 04, 2014
نیٹواتحاد میں شامل سلووینیا، منگولیا، ملائیشیا اور سنگاپور کے فوجیوں نے گھر جانے کی تیاری شروع کردی،4 ماہ میں افغانستان چھوڑ دیں گے فوٹو: فائل

افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کی انسداد دہشتگردی کارروائیوں میں 35 طالبان جنگجو ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق وزرات داخلہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیاکہ افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے ننگرہار، بلخ، قندھار، میدان وردک، پکتیکا، ہلمند اور کپیسا میں آپریشن کیا۔ آپریشن میں35 جنگجو ہلاک اور 18زخمی ہوگئے جب کہ 2 کوگرفتارکرلیا گیا، ہلاک اور زخمی ہونے و الوں میں متعدد طالبان لیڈر بھی شامل ہیں، ہلمند کے ضلع کاجاکی میں طالبان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے اس دوران مقامی کمانڈر بھی مارے گئے۔

افغان فورسز نے آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا۔ دوسری جانب افغانستان میں تعینات نیٹو کی اتحادی فورسز سکڑتی جا رہی ہیں، امریکا کے ساتھ ساتھ وہاں موجود سلووینیا، منگولیا، ملائیشیا اور سنگاپور جیسے ممالک کے فوجی بھی اب گھر جانے کی تیاری کر رہے ہیں، یہ لڑاکا دستے4 ماہ میں افغانستان چھوڑ دیں گے۔ ادھرامریکا کے نائب وزیر برائے پبلک روابط ڈگ فرانز افغانستان کے دورے پر کابل پہنچ گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں