سانحہ ماڈل ٹاؤن آئی جی نے نئی جے آئی ٹی کیلئے سیکریٹری داخلہ کو درخواست بھجوادی
نئی جے آئی ٹی میں متوقع طور پر مختلف ایجنسیوں سمیت اعلیٰ پولیس افسران کو شامل کیا جائے گا
لاہور:
سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں تفتیش کے لئے نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی جائے گی جس کے لئے آئی جی پنجاب نے سیکریٹری داخلہ کو درخواست بجھوادی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابقہ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں نئی ٹیم بنانے کی درخواست کی تھی جس کے بعد نئی جے آئی ٹی تشکیل دی جائے گی جس میں متوقع طور پر مختلف ایجنسیوں سمیت اعلیٰ پولیس افسران کو شامل کیا جائے گا، نئی ٹیم ازسرنو منہاج القرآن کے نئے مقدمے کی تفتیش کرے گی جس میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل سمیت متعدد سنگین دفعات شامل ہیں اور مقدمے میں وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگر وزرا سمیت اعلیٰ پولیس افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔