لاہور اور گردو نواح میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب

تیز بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہوگیا تو وہیں سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا


ویب ڈیسک September 04, 2014
لاہور اور پنجاب کے دیگرشہروں میں بارش کا یہ سلسلہ اگلے 72 گھنٹے تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات فوٹو: ایکسپریس نیوز

ISLAMABAD: صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

لاہور اور گردو نواح میں کبھی تیز اور کبھی ہلکی بارش سے جہاں ایک جانب موسم خوشگوار ہوگیا تو وہیں شہر کی سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا جبکہ کئی علاقوں میں بجلی بھی آنکھ مچولی کھیلتی رہی۔ گزشتہ شام شروع ہونے والا بارش کا یہ سلسلہ شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، قصور اور دیگر شہروں میں بھی جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ اگلے 72 گھنٹے تک جاری رہے گا اور اس دوران لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں