باغ میں کنٹرول لائن پر مٹی کا تودہ گرنے سے پاک فوج کے افسر سمیت 3 جوان شہید 3 زخمی

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مٹی کا تودہ گرنے سے پاک فوج کے افسر سمیت 3 جوان شہید جب کہ 3 زخمی ہوئے، آئی ایس پی آر

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے, آئی ایس پی آر۔ فوٹو؛ فائل

QUETTA:

باغ میں کنٹرول لائن پر مٹی کا تودہ گرنے سے پاک فوج کے افسر سمیت 3 جوان شہید جب کہ 3 زخمی ہو گئے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آازد کشمیر کے علاقے باغ میں کنٹرول لائن پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مٹی کا تودہ گرنے سے پاک فوج کے افسر سمیت 3 جوان شہید جب کہ 3 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پاک فوج کی جانب سے حادثے میں شہید اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کے نام جاری نہیں کئے گئے ہیں۔

Load Next Story