افغان صوبہ غزنی میں مقامی خفیہ ایجنسی کے دفتر پر حملہ 13 طالبان سمیت 17 افراد ہلاک

افغان طالبان نے نینشل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کی عمارت پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔


ویب ڈیسک September 04, 2014
رواں برس افغان طالبان نے مقامی اور غیر ملکی فوج کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے. فوٹو: فائل

افغان شہر غزنی میں واقع ایک انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر پر حملے کے دوران جھڑپوں کے نتیجے میں 13 حملہ آوروں سمیت 17 افراد ہلاک جبکہ 60 زخمی ہو گئے۔

افغانستان کے صوبہ غزنی کے نائب صوبائی گورنر محمد علی احمدی نے غیر ملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 13 طالبان حملہ آوروں نے صوبائی دارالحکومت غزنی میں واقع نیشل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کی عمارت کے باہر پہلے دو بم دھماکے کئے جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔ حملہ آور انٹیلیجنس ایجنسی کی عمارت میں گھسنا چاہتے تھے تاہم ان کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا اور جھڑپوں کے دوران 13 طالبان سمیت 17 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔ افغان طالبان کے ترجمان نے غزنی میں ہونے والی اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس افغان طالبان نے مقامی اور غیر ملکی فوج کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ یہ کارروائیاں ایسے علاقوں میں بھی کی گئی ہیں جہاں نیٹو افواج کا کنٹرول مضبوط ہے۔




 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں