
حبیب ولی محمد گزشتہ کئی روز سے علیل تھے اور امریکا کے شہر لاس اینجلس کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔ حبیب ولی محمد 1921 میں رنگون (میانمار) میں پیدا ہوئے، بعد ازاں ان کا خاندان بھارت منتقل ہو گیا اور پھر 1947 میں تقسیم ہند کے بعد پاکستان حبیب ولی محمد نے پاکستان ہجرت کی۔ حبیب ولی محمد کو بچپن ہی سے گلوکاری کا شوق تھا اور آپ نے گلوکاری کی تربیت استاد الطاف علی خان سے حاصل کی۔
حبیب ولی محمد کو مقبولیت غزل ''لگتا نہیں ہے دل میرا اجڑے دیا میں'' گا کر ملی۔ اس کے علاوہ حبیب ولی محمد نے متعدد غزلیں اور ملی نغمے بھی گائے جنھیں نہ صرف پاکستان بلکہ ہندوستان میں بھی خوب سراہا گیا۔ حبیب ولی محمد نے متعدد فلموں کے لئے بھی گیت گائے اور اپنی آواز کے جادو سے ان فلموں میں جان ڈالی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔