تحریک تحفظ ناموس رسالت کو سبوتاژ کرنیوالے بے نقاب ہوچکے

سازش کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے ،صاحبزادہ فضل کریم کی پریس کانفرنس.


Staff Reporter September 26, 2012
تحفظ ناموس رسالت کی تحریک کو سبوتاژ کرنے والے شرپسند عناصر کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں, فضل کریم

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت کی تحریک کو سبوتاژ کرنے والے شرپسند عناصر کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

گھنائونی سازش کی اعلی سطحی تحقیقات کرائی جائے، تحفظ ناموس رسالتؐ ہمارے ایمان اوردین کی بنیاد واساس ہے اور جب تک دنیا میں ایک بھی عاشق رسول موجود ہے، دشمنان اسلام کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی چاہے اس کے لیے مسلمانوں کو کوئی بھی قیمت چکانی پڑے، دین وملت اور ناموس رسالت کے تحفظ اوراستحکام پاکستان کیلیے اسلامی وقومی فریضہ انجام دیتے رہیں گے۔

ہم یوم عشق رسولؐ کے عظیم موقع پرشرپسند عناصرکی جانب سے جلائوگھیرائو،لوٹ ماراورقتل وغارت گری کی شدید مذمت کرتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے قصرناز میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی جے یو پی کے قائم مقائم سیکریٹری جنرل طارق محبوب، صوفی ارشد القادری، صوفی محمد حسین لاکھانی، مولانا اشرف گورمانی و دیگر بھی موجود تھے۔

انھوں نے کہاکہ میڈیا میں آنے والی فوٹیج کے ذریعے ایسے شرپسند عناصرکی واضح نشاندہی ہورہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں