نوازشریف عمران اور قادری نے مسائل کے حل کیلئے سیاسی جرگے کو گرین سگنل دے دیا
مجوزہ مسودے میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے 4 کے بجائے 50 حلقے کھولے جانے کی تجویز پیش کی گئی ہے، ذرائع
وزیراعظم نواز شریف، تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سیاسی جرگہ کو کشیدگی ختم کرنے کے لئے واضح اشارے دے دیئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیاسی جرگہ کے اراکین نے سراج الحق کی سربراہی میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور گزشتہ روز تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس کے بعد وزیراعظم نے بھی سیاسی کشیدگی کو ختم کرنے کے لئے ایک مسودہ تیار کرنے کے لئے آمادگی کا اظہار کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسودے میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے 4 کے بجائے 50 حلقے کھولے جانے کی تجویز پیش کی جا رہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ میں دھاندلی ثابت ہو جاتی ہے تو پھر حکومت کے پاس استعفوں کے سوا کوئی چارا نہیں ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسودے کے بییادی نکات پر تینوں فریقین نے آمادگی کا اظہار کیا ہے اور جن نکات پر اختلاقات ہیں ان پر پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کے اجلاس میں تبادلہ خیال کیا جائے گا اور جو بھی مسودہ تیار کیا جائے گا اس پر تمام سیاسی جماعتیں ضامن ہو ں گی، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمے اور تحقیقات پی اے ٹی کی مرضی کے مطابق ہوں گی، الیکشن کمیشن کی تشکیل نو اور انتخابی اصلاحات پر بھی فریقین نے آمادگی ظاہر کی ہے۔
سیاسی جرگہ آج دوبارہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے رہنماؤں سے ملاقات کرے گا اور مسائل کے حل کے لئے مجوزہ مسودے کی تیاری کے حوالے سے مذاکرات کرے گا۔