سائنسدانوں نے ٹماٹر کو دنیا کا سب سے صحت مند پھل قرار دے دیا

ٹماٹر میں پائے جانے والے اجزا ہڈیوں کی مضبوطی اور امراض قلب میں فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں، جدید تحقیق


ویب ڈیسک September 04, 2014
ٹماٹر کے استعمال سے الزائمر کی بیماری کے خدشات کم ہوتے ہیں۔ فوٹو فائل

امریکی سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں ٹماٹر کو دنیا کا سب سے صحت مند پھل قرار دے دیا ہے ۔

امریکی ویب سائیٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق امریکی ماہرین کی تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ ٹماٹر میں پایا جانے والا آکسیڈنٹ اور لائکوپین ہڈیوں کو مضبوط رکھنے میں فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ اس کے استعمال سے خواتین کو ہڈیوں اور جوڑوں کے درد کی شکایت نہیں ہوتی۔ ٹماٹر کا استعمال جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھتا ہے جس سے امراض قلب کے خدشات کم ہوتے ہیں اور بڑھتے ہوئے وزن کو قابو میں رکھتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کا استعمال کرنے والے لوگوں کو ضعیف العمری میں الزائمر کی بیماری لاحق ہونے کے بھی خدشات کم ہوتے ہیں اس کے لئے یہ مختلف اقسام کے کینسر سے بھی بچاتا ہے جس کی وجہ سے اسے بلاشبہ دنیا کا سب سے صحت مند پھل قرار دیا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |