طاہرالقادری ایک مہاجر ہیں وہ کینیڈا سے آئے ہیں اور جلد ہی واپس چلے جائیں گے اسفندیار ولی خان

لوگوں کے مینڈیٹ کا احترام ہر ایک پر لازم ہے لیکن استعفیٰ دینے والے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کررہے ہیں، صدر اے این پی


ویب ڈیسک September 04, 2014
لوگ اگر دھاندلی کی بات کرتے ہیں تو درحقیقت دھاندلی تو خیبر پختونخوا میں عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ ہوئی ہے، اسفندیار ولی خان فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفندیار ولی خان کہتے ہیں کہ ہمارے نظام میں خرابیاں موجود ہیں لیکن ایک شخص کی غلطی پورے نظام پر نہیں ڈالی جاسکتی، طاہر القادری ایک مہاجر ہیں وہ کینیڈا سے آئے ہیں اور جلد ہی واپس چلے جائیں گے۔

چارسدہ میں پریس کانفرنس کے دوران اسفندیار ولی خان نے کہا کہ آئی ڈی پیز مصیبت میں ہیں اور وہاں بچے مررہے ہیں، وفاقی حکومت اسلام آباد میں ہونے والی لڑائی میں اتنا پھنس گئی ہے کہ آئی ڈی پیز کو بھول گئی، خیبر پختونخوا کی حکومت بھی وفاق پر قبضے میں لگی ہوئی ہے۔ جب سے اسلام آباد میں ناچ گانے کا کھیل شروع ہوا ہے میڈیا بھی آئی ڈی پیز کو بھلا بیٹھا ہے۔ پرانے پاکستان میں بھی آئی ڈی پیز آئے تھے لیکن اس وقت کی حکومت نے جس طرح انہیں سنبھالا اور انہیں باعزت طریقے سے بھجوایا وہ نئے پاکستان میں نظر نہیں آرہا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے مینڈیٹ کا احترام ہر ایک پر لازم ہے لیکن استعفیٰ دینے والے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کررہے ہیں، تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی استعفوں پر خاموشی سے چلے گئے۔ وہ گلزار خان، ناصر خان خٹک اور مسرت احمد زیب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے استعفیٰ نہیں دیا۔ اگر وفاق، سندھ، اور پنجاب میں استعفے دیئے جاتے ہیں تو پھر خیبر پختونخوا سے بھی استعفے دینے چاہئیں۔ اگرقومی اسمبلی سے استعفے دے رہے ہیں تو صوبائی حکومت کیوں بچارہے ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ لوگ اگر دھاندلی کی بات کرتے ہیں تو درحقیقت دھاندلی تو خیبر پختونخوا میں عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ ہوئی ہے، دوسروں کے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم تھے لیکن ہمارے لئے حکیم اللہ محسود تھے۔ ہمارے نظام میں خرابیاں موجود ہیں لیکن ایک شخص کی غلطی پورے نظام پر نہیں ڈالی جاسکتی۔ آئین، جمہوریت اور پارلیمنٹ ایک الگ معاملہ ہے اور حقوق کی جنگ دوسرا۔ نظام بچانے کے لئے ہم نے نتائج تسلیم کئے۔ حقوق کی جدو جہد کے لئے ان کی 3 نسلیں گزر گئیں اور آئندہ 3 نسلیں بھی اس کے لئے جدو جہد کریں گی لیکن ہم سب کو آئین کے راستے پر چلنا چاہئے، یہ خوش قسمی ہے کہ تاریخ میں پہلی دفعہ سیاسی جماعتیں متحد ہیں، طاہر القادری ایک مہاجر ہیں وہ کینیڈا سے آئے ہیں اور جلد ہی واپس چلے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |