تحریک انصاف اور عوامی تحریک شاہراہ دستور خالی کرنے پر تیار ہیں چوہدری نثار

دونوں جماعتوں کے مطالبات پر حکومت کی جانب سے جواب تیار بھی کرلیا گیا ہے، وفاقی وزیر داخلہ

حکومت استعفوں کے علاوہ دیگر نکات پر آگے بڑھنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، چوہدری نثار، فوٹو:فائل

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے 5 نکات پر آگے بڑھنے کے لئے تیار ہیں تاہم وزیراعظم کے استعفے کے معاملے پر حکومتی موقف برقرار ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بتایا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک شاہراہ دستور خالی کرنے کے لئے تیار ہیں جس کے بعد دونوں جماعتیں واپس ڈی چوک منتقل ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے مطالبات سیاسی، قانونی اور انتظامی نوعیت کے ہیں اور ان مطالبات کے قانونی مسودے پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی ہے جب کہ دونوں جماعتوں کے مطالبات پر حکومت کی جانب سے جواب تیار بھی کرلیا گیا ہے جو آج فریقین تک پہنچا دیا جائے گا اور اگر بات آگے بڑھی تو اس معاہدے کو تحریری شکل دی جائے گی۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ حکومت استعفوں کے علاوہ دیگر نکات پر آگے بڑھنے کے لیے پوری طرح تیار ہے تاہم وزیراعظم کے استعفے کے معاملے پر حکومتی موقف برقرار ہے۔
Load Next Story