تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ منظور

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران جاوید ہاشمی نے اپنے استعفے کا اعلان کیا تھا۔


ویب ڈیسک September 04, 2014
اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفی منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ارسال کردیا۔ فوٹو: فائل

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی کا اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ منظور کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق جاوید ہاشمی نے بدھ کے روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران اپنے استعفے کا اعلان کیا تھا جسے اسپیکر قومی اسمبلی نے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ارسال کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد حتمی نوٹی فکیشن کا اعلان کیا جائے گا۔


واضح رہے کہ 2013 کے انتخابات میں صدر تحریک انصاف جاوید ہاشمی ملتان کے حلقہ این اے 149 سے منتخب ہوئے تھے جبکہ اس سے قبل جاوید ہاشمی مسلم لیگ(ن) سے منسلک تھے اور وزیراعظم نواز شریف کے گزشتہ دو ادوار میں وفاقی وزیر رہے اور 1999 میں جنرل (ر) پرویز مشرف کی جانب سے نواز شریف حکومت کے خاتمے کے بعد جب شریف برادران ایک معاہدے کے تحت 10 سال کے لئے سعودی عرب گئے تو انہیں پارٹی صدرکا بنا دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |