صدر زرداری کیخلاف زہر اگلنے والے جمہوریت کے دشمن ہیںمکیش کمارچائولہ

صدر آصف علی زرداری کیخلاف زہر اگلنے والے پاکستان اور جمہوریت کے دشمن ہیں,مکیش کمارچائولہ.


Staff Reporter September 26, 2012
صدر آصف علی زرداری کیخلاف زہر اگلنے والے پاکستان اور جمہوریت کے دشمن ہیں,مکیش کمارچائولہ. فوٹو: فائل

صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کیخلاف زہر اگلنے والے پاکستان اور جمہوریت کے دشمن ہیں۔

یہ سیاسی بونے اپنا قد دیکھ کر18کروڑ عوام کے منتخب کردہ صدر مملکت کے بارے میں بات کریں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے کیمپ آفس میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ حکومت نے 60 ہزار سے زائد نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں