سنہری ویلیج سے حب کو پاور جانے کے لیے شاہراہ تعمیر کرینگے ایڈمنسٹریٹر

حب ریور روڈ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ حب ریور پر پل بھی تعمیرکیا جائے گا، ایڈمنسٹریٹر.


Staff Reporter September 26, 2012
حب ریور روڈ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ حب ریور پر پل بھی تعمیرکیا جائے گا،

لاہور: سنہری ویلیج سے حب کو پاور اور بائیکو ڈیم جانے کیلیے نئی شاہراہ تعمیر کی جائے گی جس کی فیزبیلیٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جبکہ حب ریور روڈ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ حب ریور پر پل بھی تعمیرکیا جائے گا، یہ بات بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے مبارک ویلج ، سنہری ویلج ، حب ریور روڈ اور حب کینال کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔

ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز الطاف جی میمن، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز ڈاکٹر شوکت زمان، ضلع ویسٹ کے چیف انجینئر اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید نے کراچی کو 10 کروڑ گیلن یومیہ پانی فراہم کرنیوالی حب کینال میں پڑنے والے شگاف کو پر کرنے کیلیے ادارہ فراہمی و نکاسی آب کے افسران و عملے کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایااور واٹر بورڈ کے قائم مقام ایم ڈی علی محمدپلیجو کو حب کینال میں پڑنے والے پشتے کی تعمیر کے لیے بلدیہ عظمیٰ کی بھاری مشینری فراہم کرنے کی پیشکش کی۔

توقع ہے کہ حب ڈیم سے پانی کی فراہمی آج صبح (بدھ) سے شروع ہوجائے گی۔ ڈیم میں شگاف پڑنے کی وجہ سے کراچی کے ضلع غربی کے علاقے اورنگی ٹائون، بلدیہ اور سائٹ متاثر ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں