رابطہ کمیٹی نے ذمہ داریوں سے غفلت برتنے پر سینیٹر عبدالحسیب کی رکنیت معطل کردی

عبدالحسیب کو کوتاہی برتنے پربارہا انکی ذمہ داریوں کا احساس دلایا گیا لیکن انکے طرزعمل میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،اعلامیہ


ویب ڈیسک September 05, 2014
رکنیت کی معطلی تک سینیٹر عبدالحسیب نہ تو سینیٹ اور نہ ہی سینیٹ کمیٹی کے کسی اجلاس میں شرکت کرسکتے ہیں، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سینیٹر عبدالحسیب خان کی تنظیمی ذمہ داریوں اور دیگر فرائض سے مسلسل غفلت برتنے پر تنظیمی رکنیت معطل کردی ہے۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں سینیٹر عبدالحسیب کی کارکردگی پر غور کیا گیا، رابطہ کمیٹی کے مطابق عبدالحسیب کو تنظیمی ذمہ داریوں سے غفلت برتنے اور اس میں کوتاہی کرنے پر بارہا احساس دلایا گیا لیکن اس کے باوجود وہ اپنے طرز عمل میں کوئی تبدیلی نہیں لائے جس سے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا اور اس بنا پر انہیں تنظیمی رکنیت سے معطل کردیا گیا جس کی قائد ایم کیو ایم الطاف حسین نے بھی توثیق کردی ہے۔

رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ رکنیت کی معطلی تک سینیٹر عبدالحسیب نہ تو سینیٹ اور نہ ہی سینیٹ کمیٹی کے کسی اجلاس میں شرکت کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |