صرف سیاستدان ہی نہیں عوام بھی کرپٹ ہیںسینیٹرسعیدغنی

جس کوجہاںموقع مل رہاہے وہ مستفیدہورہاہے،رہنماپی پی کی فرنٹ لائن میںگفتگو


ایکسپریس July 12, 2012
جس کوجہاںموقع مل رہاہے وہ مستفیدہورہاہے،رہنماپی پی کی فرنٹ لائن میںگفتگو تصویر ایکسپریس کراچی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہاہے کہ چارٹرآف ڈیموکریسی بینظیر بھٹو اورنوازشریف کے درمیان طے پایاتھااس میںآصف علی زرداری کاکوئی تعلق نہیںہے۔

ایکسپریس نیوزکے پروگرام فرنٹ لائن میںاینکرپرسن کامران شاہدسے گفتگو میں مشاہد اللہ خان نے کہاکہ ایک وزیراعظم قربان ہوچکااوردوسرے کی قربانی بھی ہوسکتی ہے،انھوںنے کہاکہ عمران کن انے اپنے اثاثے مکمل ظاہرنہیںکیے،جس دن شوکت خانم کاحقیقی معنوںمیںآڈٹ ہوگیااس دن سب کچھ واضح ہوجائیگا،پیپلزپارٹی کے سینیٹرسعیدغنی نے کہاکہ میں مانتا ہوں کہ ملک میں کرپشن ہے مگریہ موجودہ حکومت میںہی نہیںپچھلی کئی دہائیوںسے ہے،

کرپشن صرف سیاستدانوں میں نہیںبلکہ عوام میںبھی ہے اورجہاں کہیں کسی کوموقع ملتاہے وہ مستفیدہورہاہے،تجزیہ کارہارون الرشید نے کہاکہ یہ بات سچ ہے کہ صدرآصف زرداری کی کرپشن پرتین سے چارسوآرٹیکل چھپ چکے ہیںاوربی بی سی نے کوئین اینڈپلے بوائے کے نام سے فلم بھی بنائی تھی،انھوںنے کہاکہ میںعمران خان کی نیک نامی کے قصے سناسکتاہوںلیکن میںنے ان کے ساتھ کرپٹ لوگوںکودیکھاتوکہاکہ اگرآپ نے ان لوگوں کو ٹکٹ دیے توپھرمیںاحتجاج کروںگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں