ارکان اسمبلی کو اتوار سے قبل گوشوارے جمع کرانیکی ہدایت
اپنے اورزیر کفالت افراد کے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرائے تو رکنیت معطل کردی جائیگی۔
لاہور:
الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کو ایک بار پھر یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ 30ستمبر سے قبل اپنے اور اپنے زیر کفالت افراد کے اثاثہ جات کے سالانہ گوشوارے ہر صورت جمع کرا دیں۔
ابھی تک 33 سینیٹرز، 83 ارکان قومی اسمبلی، 132 ارکان صوبائی اسمبلی نے اپنے گوشوارے جمع کرائے ہیں۔ گوشوارے جمع نہ کرانیوالے اراکین کی رکنیت 15 اکتوبر کے بعد معطل کرتے ہوئے انھیں کام کرنے سے روک دیا جائیگا۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق ہر مالی سال کی تکمیل کے 90 روز کے اندر ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی جانب سے اپنے اور اپنے زیر کفالت افراد کے اثاثہ جات کے سالانہ گوشوارے جمع کرانے لازمی ہوتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے گوشوارے طلب کیے جانے کو ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے تاہم ابھی تک صرف 248کے قریب ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں نے اپنے گوشوارے جمع کرائے ہیں۔ 900 سے زائد منتخب نمائندوں نے ابھی تک اپنے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ اس وقت کل منتخب ارکان کی تعداد 1174 ہے جن میں سے 248 ارکان نے گوشوارے جمع کرائے ہیں۔کل 104 سینیٹروں میں سے 33 ،342ارکان قومی اسمبلی میں سے 83 پنجاب اسمبلی کے 371ارکان میں سے 49 سندھ اسمبلی کے 158میں سے 39 خیبر پختونخوا کے 124 میں سے 23اور بلوچستان اسمبلی کے 65 میں سے 21 ارکان نے گوشواروں کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔