سعودی عرب میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی پر امریکی شہری سمیت 24 افراد کو سزا

سزا پانے والوں میں 22سعودی اورایک یمنی بھی شامل، مقدمہ خصوصی عدالت میں چلایا گیا


News Agencies September 05, 2014
ملزمان پراہم شخصیات پر حملوں، حکومتی وریاستی تنصیبات پرحملے اور بغاوت کے الزام تھے. فوٹو: فائل

سعودی عرب میں انسداد دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کرنیوالی خصوصی فوج داری عدالت نے22 سعودی شہریوں، ایک امریکی اور ایک یمنی کو2سے27 سال قیدکی سزاؤں کا حکم دیدیا، ان پردارالحکومت ریاض میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب میں انسداد دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کرنیوالی خصوصی فوج داری عدالت نے22 سعودی شہریوں، ایک امریکی اور ایک یمنی کو2سے27 سال قیدکی سزاؤں کا حکم دیدیا، ان پردارالحکومت ریاض میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ چلایا گیا۔ ان پراہم شخصیات پرحملوں، تیل پائپ لائنوں کو بم دھماکوں سے تباہ کرنے، اہم حکومتی اور ریاستی تنصیبات پر حملے، ولی الامر کے خلاف بغاوت، سعودی عرب اوربحرین میں دہشت گردی کے لیے خفیہ گروہ تشکیل دینے، غیرقانونی طورپر اسلحہ اوررقوم جمع کرنے اورعام شہریوں کو حکومت کے خلاف اکسانے جیسے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں