ن لیگ کے ایم پی اے شعیب ادریس جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

عدالت نے رانا شعیب اور ان کے 7 ساتھیوں کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے پولیس سے پیر کے روز رپورٹ طلب کرلی۔

ایم پی اے رانا شعیب اور ان کے ساتھیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے تھانے پر حملہ کرکے قتل کے مقدمات میں ملوث 3 اشتہاری ملزمان کو چھڑوایا تھا۔ فوٹو: فائل

تھانے پر حملہ کرکے اشتہاریوں کو چھڑوانے کے الزام میں عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رانا شعیب ادریس کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے رانا شعیب ادریس اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کرکے آج فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اشتیاق احمد کے روبرو پیش کرکے ریمانڈ طلب کیا۔ عدالت نے رانا شعیب اور ان کے 7 ساتھیوں کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے پولیس سے پیر کے روز رپورٹ طلب کرلی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے رانا شعیب اور ان کے ساتھیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے فیصل آباد کے تھانہ کھرڑیانوالہ پرحملہ کرکے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانے کے بعد قتل کے مقدمات میں ملوث 3 اشتہاری ملزمان کو چھڑوایا تھا۔
Load Next Story