جمہوریت اور قانون کی بالا دستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا وزیراعظم
اعتزاز احسن سے گزشتہ روز پیش آنے والے واقع پر معذرت کرتا ہوں اور چاہوں گا کہ وہ بھی در گزر سے کام لیں، نواز شریف
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ جمہوریت اور قانون کی بالا دستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ رات کو جو واقعہ اعتزاز احسن کے ساتھ پیش آیا وہ بڑی بد قسمتی ہے جس پر دکھ ہوا، جیسے ہی واقعہ کا علم ہوا تو اپوزیشن رہنماؤں سے معذرت کی جب کہ خورشید شاہ نے بھی واقع پر ہماری ٹھیک ٹھاک کلاس لی، میں اعتزاز احسن سے گزشتہ روز پیش آنے والے واقع پر ایک بار پھر معذرت کرتاہوں اور چاہوں گا کہ وہ بھی در گزر سے کام لیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ میں چاہتا ہوں کہ جس مقصد کے لئے ہم آج ایک ہیں اس کو آگے بڑھائیں اور جو ہمیں ایک دوسرے پر گلے شکوے ہیں ان پر موجودہ بحران حل ہونے کے بعد مل کر بات کر لیں گے، اگر آج پیپلز پارٹی کی حکومت ہوتی اور ہم اپوزیشن میں ہوتے تو ہم بھی اسی طرح ان کا ساتھ دے رہے ہوتے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے اقتدار کی کوئی پروا نہیں ہے، وزیراعظم بننا کوئی پھول کی سیج نہیں ہے بلکہ اس راہ پر کانٹے ہی کانٹے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب گزشتہ برس طاہرالقادری نے اسلام آباد میں دھرنا دیا تھا تو میں نے آصف علی زرداری اور خورشید شاہ سے پوچھے بغیر ہی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بلا کر جمہیوریت کی خاطر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔