بدنام زمانہ جواری وسیم احمد عرف بیٹر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

ساؤتھ زون پولیس ملزم وسیم احمد عرف بیٹر کو ہفتے کے روز عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ لے گی۔


ویب ڈیسک September 05, 2014
ملزم خلاف نیپئر، رسالہ اور عیدگاہ تھانوں میں دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز

جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے بدنام زمانہ جواری وسیم احمد عرف بیٹر کو ایف آئی اے نے حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ سے سابق پولیس افسر وسیم احمد عرف بیٹر کو کراچی ایئرپورٹ سے حراست میں لینے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ ساؤتھ زون پولیس ملزم وسیم احمد عرف بیٹر کو ہفتے کے روز عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ لے گی۔ ملزم خلاف نیپئر، رسالہ اور عیدگاہ تھانوں میں دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔ ملزم گھاس منڈی میں بڑے پیمانے پر جوئےاور ایرانی ایندھن کا غیر قانونی کاروبار کرتا تھا اس کے علاوہ ایس ایچ اوز سے لے کر ڈی آئی جی عہدوں تک ٹرانسفر اور پوسٹنگ بھی کراتا تھا۔

واضح رہے کہ بدنام زمانہ جواری وسیم احمد عرف بیٹر محکمہ پولیس میں سپاہی بھرتی ہوا تھا تاہم ایک سال قبل سب انسپکٹر کےعہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔ ملزم کراچی آپریشن شروع ہونے کے بعد فرار ہوکر بیرون ملک چلا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔