مرد کی کامیابیوں کے پیچھےعورت کا ہی ہاتھ ہوتا ہے فواد خان

عورت کی تمام تر کاوشوں کے باجود ہمارے معاشرے میں اس کی تضحیک کی جاتی ہے، پاکستانی اداکار


ویب ڈیسک September 05, 2014
کوئی بھی ان کی طاقت اور ہمت کا مقابلہ نہیں کر سکتا، فواد خان۔ فوٹو: فائل

پاکستانی اداکار فواد خان کا کہنا ہے کہ عورتیں کسی طرح سے بھی مردوں سے کم نہیں ہیں اور ہر مرد کی کامیابیوں کے پیچھے عورت کا ہی ہاتھ ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود ہماری سوسائٹی میں عورت کی تضحیک کی جاتی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد خان کا کہنا تھا کہ عورت مرد کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اسے اس بات کا سہرا دینا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عورتیں نہ صرف اپنا پروفیشنل کردار بہت احسن طریقے سے ادا کرتیں ہیں بلکہ وہ مردوں کی زندگی میں ہونے والی تمام چیزوں کی خالق ہیں، کوئی بھی ان کی طاقت اور ہمت کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ فواد خان بالی ووڈ میں اپنی ڈیبیو فلم ''خوبصورت'' میں سونم کپور کے ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں اور ان کی فلم 19 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔