کراچی میں فرقہ وارانہ دہشتگردی کانوٹس لیاجائےایم کیو ایم

امن دشمن عناصر سازش کے تحت فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کے درپے ہیں۔


Express Desk September 26, 2012
امن دشمن عناصر سازش کے تحت فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کے درپے ہیں. فوٹو: فائل

KARACHI: حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے مطالبہ کیاہے کہ کراچی میںفرقہ وارانہ دہشت گردی کاسختی سے نوٹس لیاجائے اورفرقہ وارانہ دہشت گردی میںملوث عناصرکو گرفتارکرکے کراچی کاامن وسکون بحال کیاجائے۔

مشترکہ بیان میں ارکان قومی اسمبلی نے کہاکہ امن دشمن عناصر سازش کے تحت شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کے درپے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ وہ معصوم وبے گناہ شہریوںکودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں۔ایم کیو ایم فرقہ وارانہ ہم آہنگی ،بھائی چارگی کے فروغ اوراتحادبین المسلمین کیلیے کام کررہی ہے اورچاہتی ہے کہ تمام مذاہب،مسلک وفرقے سے تعلق رکھنے والے افرادآپس میںمل جل کررہیں۔

انھوںنے فرقہ وارانہ دہشت گردی کانشانہ بننے والے تمام افرادکی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اور سوگوار لواحقین کے صبرجمیل کیلیے دعاکی اورسوگواران سے دلی ہمدردی کااظہارکیا۔ارکان نے گورنر،وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیاکہ فرقہ وارانہ دہشت گردی کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اورکراچی میںفرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے والوںعناصرکوبے نقاب کرکے سخت سزادی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |