سیالکوٹ میں ریسکیو آپریشن کے دوران پاک فوج کا جوان ڈوب کر شہید

سیار خان ریسکیو آپریشن کے دوران بارش کے پانی میں پھنسے افراد کو نکالتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا، آئی ایس پی آر

یسکیو آپریشن کے دوران متاثرین کو ہیلی کاپٹر اور کشتیوں کی مدد سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ فوٹو/فائل

DASKA:

سیالکوٹ میں بارش سے متاثرہ علاقے میں ریسکیو آپریشن کے دوران پاک فوج کا جوان لوگوں کو بچاتے ہوئے ڈوب کر شہید ہوگیا۔



پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں فوجی جوان ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں جبکہ سیالکوٹ میں ریسکیو آپریشن کے دوران جوان سیار خان ریسکیو آپریشن کے دوران لوگوں کو بچاتے ہوئے ڈوب کر شہید ہوگیا جس کی میت نکال لی گئی ہے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران متاثرین کو ہیلی کاپٹر اور کشتیوں کی مدد سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے جبکہ اب تک ریسکیو آپریشن کے دوران سیالکوٹ کی کرسچن کالونی سے 113، ترلائی سے 188، چونترا سے 42 اور جبرمیانہ سے 25 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔

Load Next Story