نوازشریف کا پہلے بھارتی وزیراعظم کی والدہ کیلئے ساڑھی اوراب نریندر مودی کیلئے آموں کا تحفہ

وزیراعظم نواز شریف نے جب مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی تھی تو ان کی والدہ کے لئے ساڑھی کا تحفہ دیا تھا


ویب ڈیسک September 05, 2014
نواز شریف نے بھارت کے ساتھ کشیدہ تعلقات کو بہتر کرنے کے لئے اپنے بھارتی ہم منصب کو آموں کا تحفہ بھیجا ہے،بھارتی میڈیا فوٹو:فائل

لاہور: وزیراعظم نواز شریف نے بھارت کے ساتھ کشیدہ تعلقات کو بہتر کرنے کے لئے اپنے بھارتی ہم منصب کو آموں کا تحفہ بھیجا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کو دور کرنے کے لئے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو آموں کا تحفہ بھیجا ہے جسے نواز شریف کی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لئے ایک اچھی کاوش قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم کو آموں کا تحفہ اس وقت بھیجا گیا ہے جب دونوں ممالک کے سربراہان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے جانے والے ہیں جہاں پر دونوں کی ملاقات کے امکانات تھے تاہم بھارت نے روایتی تنگ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے حریت پسند کشمیری رہنماؤں سے ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان خارجہ سیکرٹری سطح کی ملاقات منسوخ کر دی تھی جب کہ گزشتہ کچھ دنوں سے لائن آف کنٹرول اورسیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پر بھی بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اورگولا باری کا سلسلہ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں