جن سے نجات دلانے آیاانکے ساتھ اتحاد کیسے کر سکتا ہوںعمران
ہماری پارٹی انتخابات میں کلین سویپ کریگی اور ملک خوشحالی کی راہ پر ڈالے گی.
ISLAMABAD:
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ جن سے ملک کونجات دلانے کے لیے سیاست میں آیا۔
ان سے اتحاد کیسے کر سکتا ہوں،وہ نجی کالج کی تقریب میں خطاب کررہے تھے۔ ادھر شیخوپورہ کے سابق ارکان اسمبلی نعیم حسین چٹھہ اورعابد چٹھہ نے درجنوں ناظمین کے ہمراہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔لاہور میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کریگی اور ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر ڈالے گی۔
مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے مابین اقتدار کیلیے خفیہ اتحاد ہے،انہوں نے کرپشن اور بری طرز حکمرانی کو فروغ دیا اور عوام کے مسائل کا بامعنی حل فراہم کرنے میں مکمل ناکام رہے ۔ انہوں نے کہا کہ 7اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان سے وزیرستان کی جانب روانہ ہونگے ۔