اسپینش ٹیم ناکامیوں کی دلدل سے نہیں نکل پائی
فرانس نے دوستانہ فٹبال مقابلے میں 1-0 سے مات دے دی، جاپان کو یوروگوئے نے 2-0 سے ٹھکانے لگادیا
یورو چیمپئن اسپینش ٹیم ناکامیوں کی دلدل سے نہیں نکل پائی۔
فرانس نے دوستانہ فٹبال مقابلے میں بھی 1-0 سے مات دے دی، فیصلہ کن گول کھیل کے 73ویں منٹ میں لوئک ریمی نے اسکور کیا، ایشین چیمپئن جاپان کو یوروگوئے نے 2-0 سے ٹھکانے لگا دیا، انتونیو کونٹے کی زیر کوچنگ اٹلی نے نیا آغاز کرتے ہوئے ورلڈ کپ سیمی فائنلسٹ نیدرلینڈز کو 2-0 سے شکست دے دی، ورلڈ کپ کوارٹر فائنلسٹ بیلجیئم نے آسٹریلیا کو 2-0 سے قابو کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق 2016 یورو چیمپئن شپ کوالیفائر کے میزبان فرانس نے نئے سیزن کا بھرپور آغاز کرتے ہوئے انٹرنیشنل دوستانہ مقابلے میں اسپین کو 1-0 سے ہرا دیا،گذشتہ ماہ برازیل میں منعقدہ ورلڈ کپ میں اعزاز کے دفاع میں بُری طرح ناکام رہنے والی ہسپانوی ٹیم کارکردگی میں بہتری نہیں لا پائی، فیصلہ کن گول کھیل کے 73ویں منٹ میں بطور متبادل میدان میں اتارے جانے والے اسٹرائیکر لوئک ریمی نے بنایا، ان کی شاندار کک پر گیندگول پوسٹ کے انتہائی اوپرکی جانب رہنے کے باوجود جال میں پہنچ گئی،اس گول کو یقینی بنانے میں دوسرے فرنچ پلیئر میتھیو ویلبینا نے بھرپور مدد کی۔
اسپینش ٹیم اس مقابلے میں اپنے کئی اسٹار پلیئرز سے محروم تھی، ان میں زاوی ہرنانڈر اور زابی آلونسو بھی شامل ہیں، اسپین اپنے سابقہ معیار کو برقرار رکھنے میں ناکام رہا،ٹیم کسی بھی مرحلے پر میزبان کیلیے خطرہ نہیں بنی، فرانس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کئی مووز بنائیں، دوسرے ہاف کے چوتھے منٹ میں کریم بینزیما نے گیند جال میں پہنچا دی لیکن انھیں آف سائیڈ قرار دینے پر اسپینش ٹیم خسارے سے بچ گئی، اگرچہ ٹی وی ری پلے ظاہر کررہے تھے کہ میچ کے سوئس آفیشلز نے اس معاملے پر درست فیصلہ نہیں دیا، مقابلے میں اسپین کی جانب سے دفاعی پلیئر ڈینی کارویجل ، میکل سان جوز اور مڈفیلڈر رال گارشیا نے انٹرنیشنل ڈیبیو کیے، اسی طرح ڈیوڈ ی گیا کو بھی دوسری مرتبہ نیشنل جرسی زیب تن کرنے کا موقع ملا، اسپین کو اسٹار ڈیگو کوسٹا کا ساتھ میسر رہا لیکن وہ اپنے کھیل سے زیادہ متاثر نہیں کرپائے۔
اس کے برعکس میزبان ٹیم کیلیے کریم بینزیما ، پال پوگبا اور ڈی گیا نے عمدہ کھیل پیش کیا، کھیل کے 39 ویں منٹ میں سیس فیبریگاس کی 30 گز دوری سے لگائی ہوئی کک پر فرنچ گول کیپر ہوگو لوریس کچھ پریشان ضرور ہوئے مگر یہ حملہ ناکام بنا دیا، فائنل وسل سے7 منٹ قبل متبادل اسپینش پلیئر ڈیوڈ سلوا نے مقابلہ برابر کرنے کی کوشش کی لیکن نوجوان فرنچ پلیئرز رافیل وارینی اور میماڈو شا راہ میں آگئے، ناکام سائیڈ اسپین کے کوچ ونسنٹ ڈیل بوسکیو نے کہا کہ یہ مقابلہ تقریباً برابر رہا، اگرچہ فرنچ ٹیم نے کئی خطرناک حملے کیے لیکن کھیل پر ہمارے پلیئرز نے زیادہ کنٹرول حاصل کیے رکھا، اسپین کی ٹیم اب پیر کو یورو کوالیفائر میں مقدونیہ کیخلاف میدان میں اترے گی، کوچ نے مزید کہا کہ ہمارے پلیئرز کو اس مقابلے سے قبل اپنے کھیل کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب فرنچ کوچ ڈیڈائر ڈیس چیمپس اپنی ٹیم کی کامیابی پر خوشی سے سرشار دکھائی دیے، انھوں نے کہا کہ ہم نے اسپین کی اچھی ٹیم سے مقابلہ جیتا، اگرچہ حریف ٹیم میں کچھ تجربہ کار پلیئرز نہیں تھے لیکن ان کی جگہ دوسرے کھلاڑی سنبھال چکے ہیں، دوران کھیل 20 منٹ کا ایک ایسا اسپیل رہا، جس میں مہمان پلیئرز نے ہمیں گیند کیلیے ترسائے رکھا، دوسرے ہاف میں ہم نے گول کرنے کے کئی اچھے مواقع تخلیق کیے اور کامیاب بھی رہے۔
دوسری جانب ورلڈ کپ کوارٹر فائنلسٹ بیلجیئم نے آسٹریلیا کو 2-0 سے قابو کرلیا، ڈیریز مارٹینز اور ایکسل ویٹسل نے گیند کو جال کی راہ دکھائی، انتونیو کونٹے کی زیر کوچنگ اٹلی نے نیا آغاز کرتے ہوئے ورلڈ کپ سیمی فائنلسٹ نیدرلینڈز کو 2-0 سے شکست دے دی، ماضی میں یوونٹس کے منیجر رہنے والے کونٹے نے اپنا روایتی فارمیٹ 3-5-2 اختیار کیا، اطالوی ٹیم اس مقابلے میں فرنٹ فٹ پر دکھائی دی۔
کھیل کے تیسرے منٹ میں سیرو ایموبائل نے لیونارڈو بونسی کے لانگ پاس پر گیند کو جال میں پہنچادیا، کھیل کے 9ویں منٹ میں کپتان ڈینیلی ڈی روسی نے پنالٹی پر گول داغ کر ٹیم کی برتری 2-0 کردی، یہ پنالٹی نئے اطالوی پلیئر سیمون زازا پر ڈچ حریف برونو مارٹینزکے ڈی ایریا میں فاؤل کرنے پر اٹلی کو ایوارڈ کی گئی تھی، اس فاؤل پر برونو کو میدان بدر بھی کیاگیا جس پر ڈچ ٹیم نے 10 پلیئرز کے ساتھ مقابلے کو مکمل کیا۔دیگر میچز میں بوسنیا ہرزیگووینیا نے لینکنسٹن کو 3-0 سے ہرادیا، بیلاروس نے تاجکستان پر 6-1 سے غلبہ پالیا، سوئیڈن نے اسٹونیا کو 2-0 سے مات دے دی۔