ٹارگٹ آپریشن میں 29 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار کیے رینجرز کا دعویٰ

سال سے جاری آپریشن کے دوران 141 مقابلوں میں 197 دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کو ہلاک کیا،ترجمان رینجرز


Staff Reporter September 06, 2014
32مغوی بازیاب کرائے، اسلحہ، خودکش جیکٹ،بم، اور گولیاں برآمدکیں، رینجرز کے 16 افسران و جوانوں نے جام شہادت نوش کیا فوٹو: فائل

رینجرز سندھ نے ایک سال سے جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ساڑھے تین ہزار سے زائد چھاپوں میں 29 ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ ، خودکش جیکٹ ، دستی بم ، آئی ای ڈی ، راکٹ شیل ، لانچر ، اور گولیاں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

رینجرز سندھ کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے جانیوالے اعداد و شمار کے مطابق رینجرز سندھ کی جانب سے گزشتہ سال 5 ستمبر 2013 کو وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر جرائم پیشہ ، دہشت گردوں اور بھتہ خوروں کے خلاف شروع کیے جانے والے آپریشن کے دوران 5 ستمبر 2014 تک مجموعی طور پر 3 ہزار 5 سو 61 چھاپوں کے دوران 2 ہزار 935 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جس میں 152 ٹارگٹ کلرز ، 225 بھتہ خور ، 28 اغوا برائے تاوان کے ملزمان جبکہ 12 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ۔

رینجرز سندھ نے ایک سال کے دوران 141 مقابلوں میں 197 دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کو موت کے گھاٹ اتارا جبکہ مقابلوں کے دوران 136 ملزمان کو گرفتار اور 32 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرایا، دہشت گردوں ، بھتہ خوروں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ایک سال سے جاری ٹارگٹڈ آپریشن میں رینجرز کے 16 افسران و جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 44 اہلکار زخمی ہوئے۔

رینجرز ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران مختلف اقسام کے 5 ہزار 81 ہتھیار برآمد ہوئے جس میں مشین گنز ، سب مشین گنز ، لائٹ مشین گنز ، آر پی جی 7 راکٹس ، لانچرز ، دستی بم ، خودکش جیکٹس ، امپروائس ایکسپلوزیو ڈیوائس (آئی ای ڈی) کے علاوہ مختلف اقسام کے ہتھیاروں کی ایک لاکھ 97 ہزار 897 گولیاں بھی برآمد کرلیں، رینجرز سندھ نے کراچی اولڈ ٹرمینل پر دہشت گردوں کے حملے میں مقابلے کے دوران دہشت گردوں کو ہلاک کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں