صدر کا دورہ پاکستان طے ہی نہیں ہوا منسوخی کی رپورٹس غلط ہیں چینی وزارت خارجہ

ہم نے کبھی سرکاری سطح پر صدر کے دورہ پاکستان کا اعلان ہی نہیں کیا تھا، ترجمان چینی وزارت خارجہ


این این آئی/Online September 06, 2014
ہم نے کبھی سرکاری سطح پر صدر کے دورہ پاکستان کا اعلان ہی نہیں کیا تھا، ترجمان چینی وزارت خارجہ فوٹو اے ایف پی/فائل

KARACHI: چین نے صدرژی جن پنگ کے دورہ پاکستان کی منسوخی سے متعلق رپورٹس مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی دورہ حکومتی سطح پر طے ہی نہیں تھا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان قائن گینگ نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے کبھی سرکاری سطح پر صدر کے دورہ پاکستان کا اعلان ہی نہیں کیا تھا تاہم صدر کے رواں ماہ کے وسط میں سری لنکا، بھارت اور پاکستان کے دورے کی تیاریاں جاری ہیں، انھوں نے کہا کہ چین اور پاکستان بہترین ہمسایہ دوست ممالک ہیں، دونوں ملک آزمائش کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کیساتھ رہے ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔ انھوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ ملکی استحکام کیلیے پاکستانی فریقین سیاسی مفاہمت سے کام لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔