چین کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا

سفارتی سطح پر چینی صدر کے دورے کی نئی تاریخ طے کی جارہی ہے، تسنیم اسلم


ویب ڈیسک September 06, 2014
چین کے صدر کو رواں ماہ پاکستان کے علاوہ بھارت سمیت جنوبی ایشیا کے دیگر ملکوں کا دورہ کرنا تھا، فوٹو: فائل

HARIPUR: ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے چین کے صدر ژی پن پنگ کے دورہ پاکستان ملتوی ہونے کا باضابطہ اعلان کردیا

ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چینی صدر ژی پن پنگ رواں ماہ کے آخرمیں پاکستان کے دورے پرآنے والے تھے تاہم دونوں ممالک نے باہمی رضامندی سے چینی صدر کا دورہ ملتوی کرنے پراتفاق کیا ہے۔ سفارتی سطح پر چینی صدر کے دورے کی نئی تاریخ طےکی جارہی ہے، ان کے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ چین کے صدر کو پاکستان کے علاوہ بھارت سمیت جنوبی ایشیا کے دیگر ملکوں کے دورہ کرنا تھا، دورہ پاکستان کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان 35 ارب ڈالر کی سرمائیہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کئے جانے کا امکان تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔