لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لئے انٹرا کورٹ اپیل دائر

وزیراعظم نے فوج کی ثالثی سے متعلق جھوٹ بولاجس کے بعد وہ صادق اور امین نہیں رہے، درخواست گزار


ویب ڈیسک September 06, 2014
لاہور ہائی کورٹ میں پہلے بھی وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لئے درخواست دائر کی گئی تھی تاہم اسے مسترد کردیا گیا تھا فوٹو:فائل

وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لئے ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں دائر کرائی گئی انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نےفوج کی ثالثی سے متعلق قومی اسمبلی میں جھوٹ بولا، جس کے بعد وزیراعظم نوازشریف صادق اور امین نہیں رہے، اس لئے انہیں آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ درخواست گزار کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں پہلے بھی وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لئے درخواست دائر کی گئی تھی تاہم اسے مسترد کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔