بالی ووڈ خانز کا کوئی مقابل نہیں پریانكا چوپڑا

میں نہیں سمجھتی کہ ہم اس پوزیشن میں آ گئی ہیں کہ بالی ووڈ کے خانز کو چیلنج کر سکیں، اداکارہ


ویب ڈیسک September 06, 2014
اپنی گلوكاری سے لطف اندوز ہو رہی ہوں اور آگے بھی گاتی رہوں گی، پریانکا چوپڑا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ ادکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری پر خانز گزشتہ 2 دہائیوں سے چھائے ہوئے ہیں ان سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ یہ ٹھیک ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے بالی ووڈ میں ایسی فلمیں بن رہی ہیں جن میں خواتین کے کردار کو اہمیت حاصل ہے لیکن اس کا مطلب ہرگز مطلب یہ نہیں ہم اس پوزیشن میں آ گئی ہیں کہ خانز کو چیلنج کر سکیں، وہ تینوں گزشتہ 20 برسوں سے سپر اسٹارز ہیں اور میں خود تینوں خانز كی فین ہوں۔

پریانکا چوپڑا کا اپنی اپنی گلوكاری كے خوالے سے کہنا تھا کہ وہ اس سے لطف اندوز ہو رہی ہیں اور آگے بھی گاتی رہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ فلم "میری كوم " میں كام نے ان كو خود كا دفاع سكھا دیا ہے اور اب وہ ضرورت پڑنے پر كسی کی بھی باآسانی پٹائی کر سكتی ہوں۔

واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی فلم میری کوم گزشتہ روز ہی سینما گھروں کی زینت بنی ہے جس میں انھوں نے ایک باکسر کا کردار ادا کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔