وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اوراسپیکر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیلئے درخواست دائر

وزیراعلیٰ اور اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے، درخواست گزار کا موقف


ویب ڈیسک September 06, 2014
اسد قیصر دھرنوں میں شریک ہیں جس سے ان کی صوبائی اسمبلی میں غیرجانبدار حیثیت ختم ہوگئی ہے، درخواست گزار۔ فوٹو؛ فائل

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

پشاور ہائیکورٹ بار کے جنرل سیکریٹری کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخضواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے خود کو صوبے کے بجائے صرف تحریک انصاف کا وزیراعلیٰ بنالیا ہے انہوں نے اپنے اختیارات سے انحراف کیا ہے،اس کے علاوہ اسپیکر خیبر پختونخوا اسد قیصر دھرنوں میں شریک ہیں، جس سے ان کی صوبائی اسمبلی میں غیرجانبدار حیثیت ختم ہوگئی ہے، اس لئے عدالت سے استعدعا ہے کہ چونکہ وزیراعلیٰ اور اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے اس لئے دونوں کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور اسپیکر اسد قیصر گزشتہ کئی روز سے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے میں شریک ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔