بارش سے متاثرہ علاقوں میں روزانہ اسپرے کیا جائے شرجیل میمن

عوامی ریلیف میں کسی قسم کی کوتاہی اورغفلت برداشت نہیں کی جائیگی، وزیر اطلاعات


Staff Reporter September 26, 2012
عوامی ریلیف میں کسی قسم کی کوتاہی اورغفلت برداشت نہیں کی جائیگی، وزیر اطلاعات۔ فوٹو: فائل

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض سے بچائو کے لیے روزانہ اسپرے کیا جائے تاکہ کسی بھی متعدی مرض کے پھیلنے سے قبل ہی اس کا تدارک ہوسکے ۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں عوامی ریلیف کے ضمن میںکسی قسم کی کوتاہی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، نکاسی آب کے لیے ڈیزل انجن کے پمپس کو چوبیس گھنٹے رواں رکھا جائے تاکہ جلد از جلد علاقہ خشک ہوسکے۔

متاثرہ علاقوں میں خوراک کی فراہمی کے نظام کو وقت کے لحاظ سے مربوط کیا جائے تاکہ عوام کو خوراک کے معاملے میں کسی بھی طرح کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انھوں نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ ریلیف کے کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر جلد مکمل کیا جائے، حکومت متاثرہ عوام کے نقصانات کا جلد از جلد ہرممکن ازالہ کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں