وزیرستان آپریشن ہواتوتباہی پھیلے گیدفاع پاکستان کونسل

قبائلی دہشت گرد نہیں،امریکا افغانستان اورپاکستان میں کبھی امن نہیں ہونے دیگا،سمیع الحق


Online/Numainda Express September 26, 2012
قبائلی دہشت گرد نہیں،امریکا افغانستان اورپاکستان میں کبھی امن نہیں ہونے دیگا،سمیع الحق, فوٹو: اے ایف پی/فائل

دفاع پاکستان کونسل کے رہنمائوں نے کہاہے کہ قبائلیوں نے کبھی اغیار کے تسلط کے سامنے سرنہیں جھکایا۔

امریکاافغانستان اور پاکستان میں امن نہیں چاہتا،یہاں پرلگی آگ بجانے کیلیے حکومت پاکستان بھی مخلص نہیں،حکومت کووزیرستان میں آپریشن کی اجازت نہیں دینگے،ایسا ہواتوملک میں تباہی پھیل جائے گی اورکوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔ان خیالات کا اظہارمولاناسمیع الحق ، منور حسن،مولانا احمد لدھیانوی،سردار عتیق،فضل الرحمٰن خلیل اورحمیدگل نے بنوں دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام قبائلی جرگہ اورعوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مولاناسمیع الحق اورمنورحسن نے کہاکہ قبائلیوں کودہشت گردکہنے والے محب وطن نہیں،حقانی نیٹ ورک کے نام پرقبائلیوں پرمظالم ڈھائے جارہے ہیں،ہم آرمی چیف اورایئرچیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈرون حملے روکیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ ہماری نہیں۔حمیدگل نے کہا کہ قبائلی علاقے پہلے ہی غربت کاشکارتھے ،اب ڈرون حملوں نے ان کی مشکلات میں اضافہ کردیا،ارکان اسمبلی ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کیوں نہیں کرتے،قائد اعظم نے قبائلی عوام کووطن کی دفاع کی ذمے داری دی ہے۔

مولانا احمد لدھیانوی نے کہا کہ قبائلی بہادرہیں،لادین قوتوں کو میدان سے مار بھگایا،انہیں آنے والے وقت میں امریکااور اس کے حواریوں کامقابلہ کرنا ہوگا،وہ دن دور نہیں جب ملک میں اسلامی نظام ہوگا،ہم امریکاسے ہر ڈرون حملے کابدلہ لیںگے ،ہمارے زخم تازہ تھے کہ امریکا کے ایک بدبخت نے فلم بنا کرمسلمانوں کو مذید کرب میں مبتلا کردیا،مسلمان حضورؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا،غلام بلور کے اعلان پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔مولانافضل الرحمٰن خلیل نے کہاہے کہ قبائلیوںکے مسائل کسی مارچ سے نہیں بلکہ ڈرون حملوں کے بندکروانے سے حل ہوںگے ،صدر اقوام متحدہ میں گستاخانہ فلم اورڈرون حملوں کے خلاف آواز اٹھائیں،غلام بلورکے اعلان کی تائیدکرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں