جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو شکست دیکر 3 ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا

جنوبی افریقا کے بولرڈیل اسٹین نے کینگروز کے 4بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ انہیں مین آف دی میچ بھی قراردیاگیا


ویب ڈیسک September 06, 2014
جنوبی افریقا کے بلے باز ڈیو پلیسس نے 96،آملہ نے 51 اور ڈیویلئرز نے تیزرفتار 57 رنز بنا کر کامیابی میں اہم کرداراداکیا۔ فوٹو اے ایف پی

جنوبی افریقیا نے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر 3 ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔

ہرارے میں کھیلےگئے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ،جنوبی افریقن فاسٹ بولرز نے یہ فیصلہ درست ثابت کردکھایا اور میدان میں کینگروز بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی اور وہ ایک کے بعد اپنی وکٹیں گنواتے رہیں، ایک وقت پر آسٹریلیا کے 8 بلے باز صرف 144 پر پویلین لوٹ گئے تھے اور یوں لگتا تھا کہ کینگروز 200 کا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں گے تاہم فنچ کے 54 ،فالکنر کے 39 اور اسٹارک کے 29 رنز کی بدولت آسٹریلیا کا اسکور 217 تک پہنچ گیا، ڈیل اسٹین نے 35 رنز دے کر 4 شکار کئے جبکہ مورکل اوسر پارنل نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقا کا آغاز بھی کچھ اچھا نہ تھا اور اس کی پہلی وکٹ صرف 14 رنز پر گر گئی لیکن اس کے بعد ہاشم آملہ اور ڈیو پلیسس نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی کی راہ ہموار کردی۔ ڈیو پلیسس 96 اور ہاشم آملہ نے 51 رنز بنائے، رہی سہی کسر ڈیویلئرز نے تیزرفتار 57 رنز بنا کر پوری کردی، ڈیل اسٹین کو ان کی شاندار بولنگ کے باعث میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔

ٹورنامنٹ کی تیسری ٹیم زمبابوے تھی جو فائنل میں تو جگہ نہ بنا سکی تاہم اس نے لیگ میچ کے دوران 31 سال بعد آسٹریلیا کو شکست دے کر اپنی موجودگی کا احساس ضرور دلایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |