شہبازشریف بلوچ عوام کی مددکریںوفاقی وزیرچنگیزجمالی

سندھ کوبچانے کیلیے بلوچستان ڈبودیا،وزیراعظم کے احکامات پرعملدرآمدنہیں ہوا،ظفراللہ جمالی

سندھ کوبچانے کیلیے بلوچستان ڈبودیا،وزیراعظم کے احکامات پرعملدرآمدنہیں ہوا،ظفراللہ جمالی۔ فوٹو: فائل

بلوچستان میں آنے والے سیلاب سے چودہ لاکھ افراد کی زندگی متاثر ہوچکی ہے اور علاقے میں پانی کی وجہ سے خوراک پینے کے پانی اور علاج کی سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے عوام بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں ۔

اینکر پرسن طلعت حسین نے بلوچستان کے افراد کی حالت زار پر خصوصی پروگرام مرتب کیا جس میں انھوں نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی اپیل کی اور مخیر حضرات کے لیے ٹیلی فون نمبرزبھی بتائے جن پر کال کرکے متاثرین کو امداد پہنچائی جاسکتی ہے ۔امداد کے لیے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جاسکتاہے ۔ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے طاہرمنیر منہاس۔دفتر 2880370 ,081 گھر ,081 2880245موبائل نمبر03443777773 ،ڈائریکٹر اکبر درانی 081 9201571،03008382251۔


سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے سیلاب سے تباہ حال بلوچستان کے لیے امداد کی اپیل کی ہے اور کہاہے کہ یہ سیلاب سال 2010 کا ایکشن ری پلے ہے پہلے بھی سندھ کو بچانے کے لیے بلوچستان کو ڈبو دیاگیا اور اس سال بھی ایسا ہی ہوا ہے انھوں نے کہاکہ پچھلی مرتبہ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سیلاب کے دوران صرف سولہ منٹ کے لیے بلوچستان تشریف لائے تھے اور اب وزیراعظم راجاپرویزاشرف نے بھی آکر جو احکامات صادرفرمائے ان پر کسی قسم کا کوئی عمل نہیں کیا گیا۔

انھوں نے کہاکہ میں ذاتی طورپر چودہ لاکھ سے زائد متاثرین کی امدادکی اپیل کرتاہوں اورجو لوگ جس بھی انداز میں بلوچستان کے عوام کی اس مشکل گھڑی میں مدد کرسکتے ہیں وہ آگے آئیں ۔فوری طور پربیس ہزارٹینٹس ، میڈیکل کی سہولیات درکار ہیں۔وفاقی وزیر برائے ٹیکنالوجی میر چنگیز خان جمالی نے کہاکہ ریسکیو کا کام مکمل ہوچکا ہے تاہم اب ریلیف کا کام جاری ہے ۔انھوں نے کہاکہ میں وزیراعلیٰ پنجاب میں شہباز شریف سے خصوصی اپیل کرتا ہوں کہ وہ بلوچستان کے عوام کی مدد کریں اور گندم و سرسوں کا تیل فراہم کریں تاکہ اگلی فصل سے کسان اپنے پیروں پر کھڑا ہوسکے ۔

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کی مدد کے لئے جتنا بھی ہوسکے کم ہے تاہم تحریک انصاف کی طرف سے فوری طور پر پانچ سو ٹینٹس کی امداد کا اعلان کیا جاتا ہے اور یہ امداد اگلے ہفتے میں متاثرین تک پہنچ جائے گی۔ لاہور کے رہائشی فہد نے کہاکہ میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی چلارہا ہوں اور میں اپنی کمپنی کی طر ف سے بلوچستان کے سیلاب میں گھرے دس ہزار افراد کے لئے پینے کا پانی فراہم کروں گا ۔اس میں جوسز اور منرل واٹر شامل ہوں گے ۔
Load Next Story