جینیفر لارنس ہالی ووڈ کی کامیاب ترین اداکارہ نام گینز بک میں شامل
’’ہنگر گیمز‘‘ اور سیکوئل ’’کیچنگ فائر‘‘ میں جنیفر کی بہترین اداکاری کے باعث فلم نے دنیا بھر میں 900 ملین پاؤنڈ کا۔۔۔
اداکارہ جینفر لارنس کا نام ہالی ووڈ کی کامیاب ترین ہیروئن بننے کے بعد گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا۔ اداکارہ کو حال ہی میں ''ہنگر گیمز '' فرنچائز کی فلم '' کیچنگ فائر '' میں اداکاری کے بعد ہالی ووڈ کی کامیاب ترین اداکارہ قرار دیا گیا تھا۔
برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق ''ہنگر گیمز '' اور اس کے سیکوئل '' کیچنگ فائر '' نے دنیا بھر میں 900 ملین پاؤنڈ کا بزنس کیا جس نے لارنس کے لیے ایک ریکارڈ رقم بنائی ہے۔ ''ہنگر گیمز '' میں اداکارہ جینفر لارنس نے اس فلم میں ''کیٹنس ایورڈین'' کے نام سے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ جینفر نے 2010 ء میں ڈرامہ فلم ''ونٹر زبون '' میں مرکزی کردار ادا کر کے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور تب سے وہ مسلسل ہیروئن کے کردار ادا کر کے باکس آفس پر کامیاب فلمیں دیتی آرہی ہیں جن میں سرفہرست ''ایکس مین: فرسٹ کلاس'' ہے جسے بہترین فلم کا درجہ دیا گیا ہے۔
پھر اس کے سیکوئل ''ایکس مین: ڈیز آف فیوچر پاسٹ '' بھی کامیاب ترین فلم ٹھہری' اسی طرح ایک اور فلم ''امریکن ہسل '' بھی صف اول کی فلموں میں شامل ہے۔ جینفر لارنس نے بہترین اداکاری پر 2013ء کا بیسٹ ایکٹریس اکیڈمی ایوارڈز بھی پایا' یہ اعزاز جینفر کو ڈیوڈ او رسلز کی فلم ''سلور لائننگز پلے بک'' میں بہرین پرفارمنس پر ملا۔ جینفر کی نئی فلم ''سیرینا '' جس میں جینفر فلم ''سلور لائننگز پلے بک '' کے اداکار ایک بار پھر اکٹھے ہوئے جن میں کو سٹار بریڈلی کوپر بھی ہیں' اس فلم ''سیرینا '' کو اب اگلے ماہ اکتوبر میں لندن فلم فیٹسیول میں پیش کیا جائے گا۔
لارنس وہ اکیلی اداکارہ نہیں ہیں جو گنیز بگ آف ورلڈ ریکارڈ میں متعارف کروائی گئی ہیں۔ ٹیلنٹ شو ''ایکس فیکٹر '' نے بھی امریکی چارٹس میں پہلی پوزیشن پانے پر برطانیہ کا پہلا بوائے بینڈ بن گیا ہے جس نے تین کامیاب البم دیکر اپنی جگہ بنائی ہے جب کہ گلوکارہ ملی سائرس نے بھی انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی فنکارہ کا اعزاز پایا ہے۔